سرورِ انبیا مدینے میں
سرورِ انبیا مدینے میں
شان رب العلیٰ مدینے میں
سچ تو یہ ہے کہ ہم نے پایا ہے
زندگی کا مزہ مدینے میں
رحمتیں چار سو برستی ہیں
خلد ہے مرحبا مدینے میں
یا نبی یا نبی تھا کعبے میں
یا خدا یا خدا مدینے میں
افتخارؔ آپ کو بلاتے ہیں
شاہِ جودو سخا مدینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.