Sufinama

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

    جو رب دو عالم کا محبوب یگانہ ہے

    کل جس نے ہمیں پل سے خود پار لگانا ہے

    زہرہ کا وہ بابا ہے سبطین کا نانا ہے

    اس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں

    جو حسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے

    عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر

    ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے

    آؤ در زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن

    ہے نسل کریموں کی لج پال گھرانا ہے

    ہوں شاہ مدینہ کی میں پشت پناہی میں

    کیا اس کی مجھے پرواہ دشمن جو زمانہ ہے

    یہ کہہ کے در حق سے لی موت میں کچھ مہلت

    میلاد کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے

    قربان اس آقا پر کل حشر کے دن جس نے

    اس امت عاصی کو کملی میں چھپانا ہے

    سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا

    بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے

    ہر وقت وہ ہیں میری دنیائے تصور میں

    اے شوق کہیں اب تو آنا ہے نہ جانا ہے

    پر نور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگاہیں ہیں

    جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے

    ہم کیوں نہ کہیں ان سے روداد الم اپنی

    جب ان کا کہا خود بھی اللہ نے مانا ہے

    محروم کرم اس کو رکھئے نہ سر محشر

    جیسا ہے نصیرؔ آخر سائل تو پرانا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    اویس رضا قادری

    اویس رضا قادری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے