وحدت کے رنگ سے رنگ دے چندریا لعل رے رنگ ر جوا
وحدت کے رنگ سے رنگ دے چندریا لعل رے رنگ ر جوا
تو نامِ محمد لکھ اس پر فی الحال رے رنگ رجوا
چار قل کی چندری پر اوصاف نبی کی لکھی ہو
طہٰ یٰسین مزمل حمد نبیؐ کی کہتی ہو
راز الست بربکم کا قالوا بلیٰ بتلاتی ہو
رب ارنی لن ترانی موسیٰ کو سمجھاتی ہو
کہ نحن اقرب سے مل جائے حال رے رنگ رجوا
انا الحق منصور پکار ادار شریعت پانے کو
لا الہٰ الا اللہ سرمد نے کہا سمجھا نے کو
نام محمد آگے نہ تھا حق سے پہلے آنے کو
شمس الدین تبریزی بولا شرع پہ خود مٹ جانے کو
قم باذنی بول اتاری کھال رے رنگ رجوا
چندری کو رنگ رجوارنگے حرف قرآن نورانی سے
تین بار طہارت کر کے بسم اللہ کے پانی سے
سبحانہ تے الحمد وقل پڑھ رکوع جولانی سے
سجدہ سہو حیات درودوں منگ دعا صمدانی سے
پھیر سلام تے پڑھ صلوتاں حال رے رنگ رجوا
چودہ سجدہ پڑھ قرآنی چھوڑ کے دنیا فانی کو
دو سجدے تے چار رکعاتاں جان لے پٹیا تانی کو
ہر سجدہ کے اندر رکھ تو اپنے راز نہانی کو
بعد نماز دعائیں دینا مولناؔ حقانی کو
تو دیکھ کے نظر شفقت سے اعمال رے رنگ رجوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.