جنابِ محمد کی عالی کملیا
جنابِ محمد کی عالی کملیا
رسولِ خدا کی یہ کالی کملیا
میں لوں اوڑھ سر پر بصد شوق دل سے
شہ دوسرا کی یہ عالی کملیا
محمد کی ظاہر جہاں میں اے یارو!
خداوند کی ہے قرب کالی کملیا
ہوا آشکارا جو تھا مجھ سے پنہاں
اٹھا آنکھ سے جب لگالی کملیا
پکڑ چوم لے اور لگا آنکھ سے بھی
محمد کی یہ لا یزالی کملیا
ہزاروں ہیں کانیں حقیقت کی اس میں
نہ چھوڑ ہاتھ سے راز والی کملیا
تجھے مولٰناؔ یہ شریعت کی عالی
محمد نے دی کام والی کملیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.