نور_خدا ہیں پاک_محمدؐ خالق کے دل_دار
نور خدا ہیں پاک محمدؐ خالق کے دل دار
صل علیٰ ہیں ہر دو جگ میں نبیوں کے سردار
عیسیٰ موسیٰ یونس یحییٰ یوسف و یعقوب ہیں گویا
خضر کے رہبر نوح کے یاور امت کے غم خوار
رب کے پیارے احمد عربی دیکھی تیری میں نے شان
مالک ہو سب لوح و قلم کے جنگ کے مختار
شافع ہو تم محشر کے ہاں ساقی ہو تم کوثر کے ہاں
دونوں عالم کے ہو سراپا مالک و مختار
ظلمت یلدا کا ہے اجالا عرش اعظم کا ہے تارا
افضل عالی سب نبیوں میں احمد مختار
تو ہے اللہ کا دل جانی یا محمدؐ مکی مدنی
شہنشاہ سلطان عرب ہو سید ابرار
ہے رموز کما حقہ آگاہ نحن اقرب کے مابین
شکل انس میں ہو کے پنہاں ہو گیا اظہار
خوف لحد کا غم محشر دور ہمارا کر دیجیو
مجکو جلوہ خواب میں حضرت خوب دکھا اک بار
شمس و قمر کی طرح روشن ہے محبت حال
مولنا کا ہے تو جگ میں کملی والا یار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.