میرا دل لبھائے مدینہ تمہارا
میرا دل لبھائے مدینہ تمہارا
کہ ہے طور سینا مدینہ تمہارا
کبھی لوٹ کر ہند میں میں نہ آؤں
خدا گر دکھائے مدینہ تمہارا
میری کر دے حاجت روا یا محمد
ملا ہے خدا سے قرینہ تمہارا
یہ ماہ رجب ہے خداوند عالم
مہینوں سے افضل مہینہ تمہارا
نہیں مجھ کو حاجت ذرا نافہ آہو
کہ ہے مشک و عنبر پسینہ تمہارا
مدینے کا درمیں نے جانا محمد
کہ ہے عرش کا ایک زینہ تمہارا
دو عالم میں حضرت رسولِ خدایا
عیاں مولناؔ ہے کمینہ تمہارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.