Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہو جاؤں میں بھی تم پر قربان مدینہ والے

الہ بخش خاں

ہو جاؤں میں بھی تم پر قربان مدینہ والے

الہ بخش خاں

MORE BYالہ بخش خاں

    ہو جاؤں میں بھی تم پر قربان مدینہ والے

    سلطانِ مدینہ والے ذیشان مدینہ والے

    بگڑی میری بنا دے مجھ کو بلالے طیبہ

    کب تک رکھوں گا دل میں ارماں مدینہ والے

    عاشق کو تیرے ہر دم بالکل فنا بقا کا

    جلوہ دکھا رہے ہیں خوباں مدینہ والے

    شامی سراپا مصری ہندی و سیستانی

    گلشن میں تیرے آئے مہماں مدینہ والے

    مکی نہ کوئی عربی یمنی نہ کوئی رومی

    کرتے نہیں جہان پر جولاں مدینہ والے

    یاد خدا کے سارے ہاتھوں سے ان بتوں کے

    بن ٹھن کے مٹ گئے ہیں ساماں مدینہ والے

    بندے خدا کے لاکھوں حضرت نبی تمہارا

    ہاتھوں سے چھوڑ بیٹھے داماں مدینہ والے

    سولی پہ چڑھنے والے مردے جلانے والے

    آتے نہیں نظر وہ مستاں مدینہ والے

    یارب یہ کیا سبب ہے اس وقت اس زماں میں

    ڈھاتے نہیں ہیں کیونکر طوفاں مدینہ والے

    منزل پہ چل رہا ہے امداد کر خدارا

    ہے مولناؔ سراپا حیراں مدینہ والے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے