Font by Mehr Nastaliq Web

تضمینی کلام - مجسم فیض روحانی وہ ہیں شہکار ربانی

التفات امجدی

تضمینی کلام - مجسم فیض روحانی وہ ہیں شہکار ربانی

التفات امجدی

MORE BYالتفات امجدی

    دلچسپ معلومات

    تضمین بر منقبت شاہ نیاز احمد بریلوی (بریلی-اتر پردیش)

    مجسم فیض روحانی وہ ہیں شہکار ربانی

    عجب اسرار عرفانی وہ نور شمع رحمانی

    نہیں ہے خوف طغیانی کہ ہیں وہ ذات لاثانی

    بدہ دست یقیں اے دل بدست شاہ جیلانی

    کہ دست او بود اندر حقیقت دست یزدانی

    عیاں ہوتے ہیں ان کے چہرے سے انوار ایمانی

    زمانے کو سکھاتے ہیں وہی آداب وجدانی

    عطا اللہ نے کی ہے انہیں سوغات رحمانی

    امیر دستگیر غوث اعظم قطب ربانی

    حبیب سید عالم زہے محبوب سبحانی

    زمانے میں نہ کیوں شہرت ہو ان کی شان طاعت کی

    مثالی ذات ہے ان کی یہ دنیا ان کی شیدائی

    وہی روح عقیدت بھی وہی جان صداقت بھی

    نشان شان بیچونی بیان سر مکنونی

    بسیرت مثل پیغمبر بصورت مرتضیٰ ثانی

    عقیدت التفات امجدیؔ کو حد سے ہے زاید

    تصور میں زیارت کرتا ہے وہ آپ کی شاید

    عظیم المرتبت ہیں، اؤلیا کے آپ ہیں قاید

    نیاز اندر جناب پاک او از قدسیاں باید

    کہ آید جبرئیل از بہرِ کاروبار دربانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے