فخر_رسل سے صاحب_جود_و_سخا سے ہے
فخر رسل سے صاحب جود و سخا سے ہے
بنیاد دین حق کی رسولؐ خدا سے ہے
ہے نظم کائنات انہیں کے وجود سے
یہ کار و بار حشر بھی شمس الضحیٰ سے ہے
ڈھونڈے نہ اس کو حشر میں کیوں رحمت خدا
جس خستہ دل کو انس شہ دوسرا سے ہے
مہتاب اعتبار تقدس کی چاندنی
ظلمت کدوں میں پرتو صدق و صفا سے ہے
علم و عمل خلوص وفا عدل سادگی
ہر امتیاز صاحب صبر و رضا سے ہے
گلہائے رنگ رنگ کی نزہت یہ تازگی
طیبہ کے گلستاں کی ہی ٹھنڈی ہوا سے ہے
دل بے نیاز ہے ہوس تخت و تاج سے
نسبت ہماری سنگ در مصطفیٰ سے ہے
اے التفاؔت ظلم و تشدد کی دھوپ میں
ٹھنڈک اماں کی گیسوئے بدر الدجیٰ سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.