Sufinama

گوشہ_گوشہ حیات کا روشن

التفات امجدی

گوشہ_گوشہ حیات کا روشن

التفات امجدی

MORE BYالتفات امجدی

    گوشہ گوشہ حیات کا روشن

    ان سے چہرہ ہے ذات کا روشن

    سبز‌ گنبد کی روشنی سے ہے

    ہر طبق کائنات کا روشن

    ان سے دن کی فضا معطر ہے

    ان سے دامن ہے رات کا روشن

    سیرت مصطفیٰ سے ہوتا ہے

    زاویہ تجربات کا روشن

    ان کی دہلیز پر پہنچ کے ہوا

    سلسلہ خواہشات کا روشن

    ان کے دم سے ہے خیمۂ حق کا

    سایہ سایہ قنات کا روشن

    نور ماہ تمام کے صدقے

    آئنہ کائنات کا روشن

    ہادیٔ دو جہاں کی الفت سے

    راستہ ہے نجات کا روشن

    خوشبوئے زلف مصطفیٰ سے ہے

    صحن گلشن ثبات کا روشن

    نور محبوب کبریا کے طفیل

    قلب ہے التفاؔت کا روشن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے