تمہیں ہو غوث_و_خواجہ کی عطا سرکار_ربانی
تمہیں ہو غوث و خواجہ کی عطا سرکار ربانی
مسیحائے کرم جود و سخا سرکار ربانی
قرار آتا ہے دل کی بے قراروں کو یہاں آکر
تمہارا در ہے دربار شفا سرکار ربانی
نبی زادوں سے لے کر نشتر و کوثر کے آنے تک
منور ہے گھرانا آپ کا سرکار ربانی
رخ زیبا کو دیکھا تو کہا بے ساختہ سب نے
جمال غوث کا ہیں آئینہ سرکار ربانی
رسائی آپ کی ہے سرور کونین کے در تک
مرے حق میں بھی کر دیجے دعا سرکار ربانی
بھری جاتی ہے جھولی روز و شب اس در سے منگتوں کی
مجھے بھی کیجیے کچھ تو عطا سرکار ربانی
مرے سید وجود القادری کا فیض ہے محشرؔ
نظر آیا جو جلوہ آپ کا سرکار ربانی
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 135)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.