تڑپتا ہے دلِ بیمار دیکھو
تڑپتا ہے دلِ بیمار دیکھو
بڑا ہے عشق کا آزار دیکھو
گدا پر بھی کرم کا ابر برسے
تمہاری ہے بڑی سرکار دیکھو
پسِ مردن بھی آنکھیں رہ گئیں وا
ہماری حسرتِ دیدار دیکھو
ہزاروں عشق کے ہیں داغ دل میں
تماشائے گل و گلزار دیکھو
تصور ان کی مژگاں کا ہے دل میں
کھٹکتا ہے ہمیشہ خار دیکھو
تمہارے عشق میں گرمِ فغاں ہوں
ذرا آکر پسِ دیوار دیکھو
گرہ کھلتی نہیں واقفؔ کی دل کی
ادھر یا حیدرِ کرار دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.