ہے مری آنکھوں میں جلوہ غوث کا
دلچسپ معلومات
منقت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
ہے مری آنکھوں میں جلوہ غوث کا
پتلیوں میں ہے تماشا غوث کا
غوث کی چاہت ہے سینے میں بھری
کھنچ گیا ہے دل میں نقشا غوث کا
یا خدا بغداد میں پہنچا مجھے
دیکھ لوں آنکھوں سے روضا غوث کا
بن گئی دارالشفا ان کی گلی
دل ہر اک بیمار نکلا غوث کا
بے کہے یا غوث کل پڑتی نہیں
ہے مجھے ہر دم وظیفہ غوث کا
دیکھ لیتے ہیں تجلّی ذات کی
حق نما ہے روئے زیبا غوث کا
ظاہر و باطن کی ظلمت دور ہے
ہے عجب روشن گھرانا غوث کا
مشکلیں حل ہوگئیں واقفؔ مری
نام جب لے کر پکارا غوث کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.