جس نے بھی دل سے کی کبھی مدحت رسول کی
جس نے بھی دل سے کی کبھی مدحت رسول کی
سمجھو کہ اس کے دل میں ہے الفت رسول کی
راس آئی اہلِ دیں کو قیادت رسول کی
دل میں ہے ان کے عزت و حرمت رسول کی
ہے فخر کی یہ بات کہ دنیا میں آج تک
ہر ذات سے بلند ہے عظمت رسول کی
آئی ہے ان کے حسن عمل ہی کی بات یاد
آنکھوں میں جب بھی پھرتی ہے صورت رسول کی
جو دل پہ سب کے ہو چکی ہے نقش دوستو
افضل ترین ہے سب سے وہ عظمت رسول کی
دنیا سے مٹ سکے گی نہ گاندھیؔ یہ حشر تک
زندہ رہے گی عظمت و عزت رسول کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.