بہارستان ہستی کے لیے دور شباب آیا
بہارستان ہستی کے لیے دور شباب آیا
رگ فطرت میں ریعان نمو کا اضطراب آیا
نظام آفرینش کو پیام انقلاب آیا
فضائے کن فکاں پرچم ختمی مآب آیا
شہنشاہ دو عالم مہبط ام الکتاب آیا
وہ موج بے قراری اٹھی ہے عمانِ تجلی سے
زمانہ جگمگا اٹھا ہے فیضان تجلی سے
شبستان جہاں روشن ہوئی شانِ تجلی سے
ہوئی ظلمت گریزاں جوش طوفان تجلی سے
رسالت کے افق پر نور حق کا آفتاب آیا
شعاع سرمدی جس کی جبین پاک پر رقصاں
جمال ایزوی جس کے فروع حسن سے رقصاں
فضائے قدس کا ہر جلوہ جس کی نور پر قربان
بسیط فاک کا ہر ذرہ جس کا تابع فرماں
وہ سلطان الامم آیا وہ فعتار الرقاب آیا
وہ آئینہ دکھایا جس نے عکس روئے جاناں کو
نمایاں کر دیا جس نے فروغ حسن پنہاں کو
عطا کی دولت نظارہ جس نے دیدہ جاناں کو
چراغاں کر دیا جس نے تجلی گاہِ امکاں کو
وہ جلوہ اب جمال احمدی بے نقاب آیا
معارف کا خیاباں تازہ جس کی رشحہ باری سے
نکارم کا چمن شاداب جس کی آبیاری سے
شناسا جس نے عالم کو کیا توحید باری سے
دلوں کی کھتیاں سرسبز جس کے فیض جاری سے
وہ دریائے کرم آیا وہ رحمت کا سحاب آیا
نہ مانے کوئی بد باطن گرا اپنا تو ایماں ہے
کہ اس کی شانِ عالی ماورائے فہم انساں ہے
ملک بھی اس عروج قدر پو ششدر ہے حیراں ہے
در دولت سرا کی گو ابھی زنجیر جنساں ہے
مگر وہ جام کے بزم لا مکان سے باریاب آیا
سجایا جائے گا دربار جب سرکار وحدت کا
تو عالم دیدنی ہوگا گنہگاران امت کا
یہ غل ہوگا وہ آیا کوکبہ شاہ رسالت کا
بھرم کھلنے کو ہے اب تابش مہر قیامت کا
لوائے حمد لے کر شافع یوم الحساب آیا
اگر فانوس ہے وہ جسم اطہر نور وحدت کا
تو ہے صدیق اکبر آئینہ شمع رسالت کا
یہ ہے فیض تقریب یہ کرشمہ ہے معیت کا
جدا کس طرح رہتا سایہ اس کے سرد قامت کا
وہ آیا اور صدیق امین بھی ہمرکاب آیا
نئی شان تجلی ہے فروغ دینِ بیضا میں
قیامت آنے والی ہے مگر باطل کی دنیا میں
عجب کیا زلزلہ آئے اگر ایوان کسریٰ میں
ابھی سے لرزش پیہم ہے بنیاد کلیسا میں
وہ فاروقی علم بن کر دعائے مستجاب آیا
سر اہل وفا کیوں کر نہ اس کے سامنے ہو خم
حیا جس کی ہے حلم مصطفیٰ کا مظہر اعظم
وہ عثمان ابن عفاں یعنی ختن سید عالم
کہ جس کی ذات تھی دو نوحہ ہائے نور کی رنگم
حیا جس کی صفت آئی غنی جس کا خطاب آیا
وہ شیر بیشۂ حق چار عین عصر خلافت کا
در خیبر ہے شاہد جس کے بازوئے شجاعت کا
نہیں احساس پیکاں ولولہ یہ ہے عبادت کا
وہ حارس باغ ملت کا وہ خازن کنز حکمت کا
در شہر معارف وہ علی بو تراب آیا
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.