رکھتا ہے روح و جسم کو تازہ درودِ پاک
رکھتا ہے روح و جسم کو تازہ درودِ پاک
کرتا ہے رنج و غم کا مداوا درودِ پاک
وابستگی ہے جس کو محمد کے نام سے
اس کا تو ہر گھڑی ہے وظیفہ درودِ پاک
لا ریب اس کو مل گئی نعمت جہان کی
دل کے ورق پہ جس نے بھی لکھا درودِ پاک
گلزار دل رہے گا ہمیشہ ہی پر بہار
کرنا جو لب کشائی تو پڑھنا درودِ پاک
دامن میں یوں سمیٹنا تم اس کی برکتیں
آقا کا نام آتے ہی پڑھنا درودِ پاک
اس کو مرے حبیب کی قربت ہوئی نصیب
جس نے مرے حبیب پر بھیجا درودِ پاک
حاصل اسی سے ہوتا ہے کیفِ دوام بھی
قلبِ جزیں اصل سہارا درودِ پاک
ملتی ہے شمع جاں کو اس سے ہی روشنی
نجمیؔ ہے میرے دل کا اجالا درودِ پاک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.