Font by Mehr Nastaliq Web

بستیاں پیار کی دنیا میں بسانے والے

اقبال نجمی

بستیاں پیار کی دنیا میں بسانے والے

اقبال نجمی

MORE BYاقبال نجمی

    بستیاں پیار کی دنیا میں بسانے والے

    تیرے محتاج ہیں ہر دور میں آنے والے

    ان کی منزل پہ ہمیشہ ہی نگائیں ہوں گی

    تیری راہوں پہ چلیں گے جو زمانے والے

    میں ترے نقشِ قدم صورتِ انجم دیکھوں

    کہکشاں سیرت اطہر کی سجانے والے

    تیری عظمت کو خدا نے تجھے امی رکھا

    روشنی علم کی ہر گام بچھانے والے

    درسِ اخلاص دیا تو نے زمانے بھر کو

    نورِ ایقان کو سینوں میں بسانے والے

    یاد آتا ہے تیرا دورِ مساوات ہمیں

    اپنے پہلو میں غلاموں کو بٹھانے والے

    بچھ گئے لوگ ہی آ کے ترے قدموں میں

    تیرے رستے میں کو کانٹے تھے بچھانے والے

    پاس اپنے یہ غلامی کی سند رکھتے ہیں

    کتنے خوش بخت ہیں میلاد منانے والے

    نورِ حق نورِ یقیں ان کو ملے گا نجمیؔ

    پاک سیرت کو جو رہبر ہیں بنانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے