Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درِ نبی پہ جسے باریاب دیکھا ہے

ارمؔ لکھنوی

درِ نبی پہ جسے باریاب دیکھا ہے

ارمؔ لکھنوی

درِ نبی پہ جسے باریاب دیکھا ہے

اس ایک ذرے کو پھر آفتاب دیکھا ہے

تمہارے ایک ہی معجز نما اشارے میں

دو نیم ہوتے ہوئے ماہتاب دیکھا ہے

خدا سے نامِ محمد پہ جب دعا مانگی

دعا کو ہوتے ہوئے مستجاب دیکھا ہے

ہمارا کعبۂ دل اور رسول کا جلوہ

یہ واقعہ ہے الٰہی کہ خواب دیکھا ہے

ارمؔ لگائی ہے جب دل نے لو محمد سے

ہر ایک جذبۂ دل کامیاب دیکھا ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے