کبیر_الاولیا عالی مقام ہے تیرا
کبیر الاولیا عالی مقام ہے تیرا
جہاں میں زندۂ جاوید نام ہے تیرا
خدا نے شاہی تجھے لا زوال بخشی ہے
کہ ملک ملک بقائے دوام ہے تیرا
بلند نام ہے کیتھل کا تیرے نام کے ساتھ
کہ شہرہ ہند سے تا ملک شام ہے تیرا
تیرے ہی فیض کے جلوے ہیں جانب سرہند
تجھی سے شہر منور تمام ہے تیرا
کمال والے کرامت کا تیری کیا کہنا
کہ روضۂ مرجع ہر خاص و عام ہے تیرا
تیری وفا کا ہے جلوہ تیرا علی احمد
اسی سے پرتو یہ ہم پہ مدام ہے تیرا
ذرا توجہ اس ارشادؔ پر بھی ہو جائے
فریب دہر پہ مائل غلام ہے تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.