مری جاں ہے تم پر فدا غوث_اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
مری جاں ہے تم پر فدا غوث اعظم
کہ تم ہو مرے دل ربا غوث اعظم
خدا کے بھی پیارے نبی کے بھی پیارے
کروں وصف کیا کیا ادا غوث اعظم
جو تم عہد قادر تو ہم قادری ہیں
تمہیں سے ہے یہ سلسلہ غوث اعظم
عقیدت سے جو گیارہویں کر رہے ہیں
تمہاری ہے یہ فاتحہ غوث اعظم
نہ کیوں کر پکاریں مصیبت میں تم کو
ہمارے ہو حاجت روا غوث اعظم
ہو دیدار ارشادؔ کو خواب میں اب
نہیں اور کچھ مدعا غوث اعظم
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد پانچویں (Pg. 40)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.