وہ علم حکت سکھانے والا
وہ علم حکت سکھانے والا
پیام حق کا دلانے والا
کلام حق کا سنانے والا
عذاب حق سے ڈرانے والا
وہ رسم بد کا چھڑانے والا
وہ جہل و بدعت مٹانے والا
وہ بت پرستی اٹھانے والا
وہ سیدھا رستہ بتانے والا
خدا پرستی بتانے والا
وہ عاصیوں کا بچانے والا
مقام محمود پانے والا
وہ بیت اقصیٰ کا جانے والا
وہ جلوہ ہے نور کبریا کا
وہ صدر ہے بزم اصطفا کا
امام ہے خیل انبیا کا
ہے پیشوا سلک بدی کا
معین انصاف اور وفا کا
مٹانے والا ہے وہ جفا کا
طبیب ہے شرک اور ریا کا
کہ خاص بندہ ہے وہ خدا کا
ہے آئینہ صدق اور صفا کا
وہ شاہ تسلیم اور رضا کا
وہ قبلہ ہر شاہ کا گدا کا
وہ کعبہ ابرار و اصفیا کا
صلوۃ اس پر سلام اس پر
اور اس کے اصحاب باوفا پر
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 130)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.