Font by Mehr Nastaliq Web

انہیں کا نام نامی ہے محمد

استخارالدین قادری

انہیں کا نام نامی ہے محمد

استخارالدین قادری

MORE BYاستخارالدین قادری

    انہیں کا نام نامی ہے محمد

    جوہیں رحمت کفیل بے کساں ہیں

    جو آیا ہے وہ شاہد ہے انہیں کا

    رسولوں کے امیر کارواں ہیں

    شبِ معراج میں بھی یاد رکھا

    وہ امت پر بہت ہی مہرباں ہیں

    محمد آپ احمد ذات والا

    جمالِ حق دلیلِ کن فکاں ہیں

    ہمہ رحمت خبیرِ لا مکاں ہیں

    وہ ختم المرسلیں جان جہاں ہیں

    شعور زندگی کے پاسباں ہیں

    خدا کا نور جانِ عاشقاں ہیں

    وہ اوجِ منزلت ہے آپ کی ذات

    نصاب حق شفیعِ عاصیاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے