محمدنہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
محمدنہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
نہ سورج چمکتا نہ تارے دمکتے
نہ کلیاں چٹکتیں نہ غنچے مہکتے
فضا مسکراتی نہ طائر چہکتے
نہ پانی برستا نہ چشمے چھلکتے
محمد نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
مناظر نہ ہوتے ہوائیں نہ ہوتیں
زمانے میں رنگیں فضائیں نہ ہوتیں
لبِ آرزو پر دعائیں نہ ہوتیں
اذاں کی یہ دل کش صدائیں نہ ہوتیں
محمد نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
ابوبکر کی یہ سخاوت نہ ہوتی
جہاں میں علی کی شجاعت نہ ہوتی
نبی کی اگر یہ عنایت نہ ہوتی
عطا آدمی کو بصیرت نہ ہوتی
محمد نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
خدا کا نہ ہم پر یہ احسان ہوتا
نہ اشرف جہاں میں یہ انسان ہوتا
نہ اسلام ہو تا نہ ایمان ہوتا
کسی کو خدا کا نہ عرفان ہوتا
محمد نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
سکون دلِ و جاں اطاعت نبی کی
خدا کی عبادت ہے الفت نبی کی
قراں سے بھی ثابت ہے عظمت نبی کی
زمانے کو لازم ہے طاعت نبی کی تا
محمد نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.