Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صبا لا دے ذرا سی خاک ان کے آستانے کی

جامی بدایونی

صبا لا دے ذرا سی خاک ان کے آستانے کی

جامی بدایونی

صبا لا دے ذرا سی خاک ان کے آستانے کی

یہی تدبیر ہے بگڑی ہوئی قسمت بنانے کی

بلندی چرخ ہفتم کی سمائے کیا نگاہوں میں

زیارت کی ہے ان آنکھوں نے ان کے آستانے کی

الٰہی پھر مدینے کی زیارت میں زیارت ہو

نظر کو روزن و در کی جبیں کو آستانے کی

کفن پہناؤ تو خاک مدینہ منہ سے مل دینا

یہی بس ایک صورت ہے خدا کو منہ دکھانے کی

ترا دستِ طلب جامیؔ کبھی نیچا نہ دیکھے گا

ہوا کرتی ہے اونچی بھیک اونچے آستانے کی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے