Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جان_جان_مصطفیٰ_و_مرتضیٰ آنے کو ہے

سید فیضان وارثی

جان_جان_مصطفیٰ_و_مرتضیٰ آنے کو ہے

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    جان جان مصطفیٰ و مرتضیٰ آنے کو ہے

    سیدہ کی گود میں اک مہ لقا آنے کو ہے

    حرمت قرآن اور ناموس کعبہ ہیں وہی

    عزت دین نبی شان خدا آنے کو ہے

    خامس اہل کسا عطر گل تطہیر بھی

    روح محبوب خدا حیدر نما آنے کو ہے

    غم کے ماروں کا مداوا کرنے کی خاطر وہی

    معدن جود و سخا حاجت روا آنے کو ہے

    افتخار انبیا ہیں قبلۂ کونین بھی

    گوہر تاج شرف نور ولا آنے کو ہے

    جن کے نامِ پاک سے پہچانتے ہیں حق کو سب

    مستعار حق وہی اب برملا آنے کو ہے

    پر ضیا بزم شہادت جس کے دم سے ہے وہی

    کعبۂ عشاق شاہ کربلا آنے کو ہے

    خلق میں وارث نبیؐ کا حسن میں ہے عکس کل

    ہر طرح سے وہ نبی کا آئینہ آنے کو ہے

    دین کے ماہ مبیں اور ضو فشان مصطفیٰ

    جلوۂ نور الهٰی ہل اتیٰ آنے کو ہے

    نسبت ابن علی ہے پاس تیرے اے اثرؔ

    تیری بخشش کو کرم کا سلسلہ آنے کو ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے