جب کوچہ_احمد سے باد_سحری نکلی
جب کوچہ احمد سے باد سحری نکلی
اترائی ہوئی کیسی خوشبو سے بھری نکلی
یہ خوبیٔ قسمت ہے پہنچی نہ مدینے کو
بیکار تو سینے سے آہ جگری نکلی
اے جذبۂ دل تو ہی پہنچاتا مجھے واں تک
معلوم نہیں تجھ میں کیوں بے اثری نکلی
لو کفر کی عالم سے کافور ہوئی ظلمت
انوار محمد کی کیا جلوہ گری نکلی
ہے شور مچا ہر سو شوریدگی کا اپنی
اے مرحبا کیا اچھی شوریدہ سری نکلی
کوئی بھی نہیں ہمدم اپنا شب فرقت میں
غم خوار فقط اپنی آنکھوں کی تری نکلی
تا عمر رہے فائقؔ دیدار کی حسرت میں
جاں جسم سے آخر کو ارمان بھری نکلی
- کتاب : Armaghan-e-Faaeq
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.