آشنائے رازِ ہستی، واقفِ ہر خیر و شر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
آشنائے رازِ ہستی، واقفِ ہر خیر و شر
دل کی دنیا ہے ترے افکار سے زیر و زبر
صبر کا شیشہ تری ضربِ سخن سے ریز ریز
تیرے نغمے سے گریبانوں میں پیدا رُستخیز
جب تڑپ اٹھتا ہے تیرے شعر پر جذبِ دروں
کم نظر اس کو سمجھتے ہیں فقط جوشِ جنوں
فلسفے والے نہ سمجھیں گے کبھی یہ رازِ دل
گوشِ ظاہر تک پہنچتی ہے کہاں آواز دل
خاکِ تیرہ کو سراپا نور کر دیتا ہے تو
پردۂ انوار میں مستور کر دیتا ہے تو
روح یوں پاتی ہے تیرے فیض سے سوزِ دروں
مہر سے جس طرح پاتی ہے رگِ گل موجِ خوں
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 29)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.