Font by Mehr Nastaliq Web

جہان_بے_حقیقت میں حقیقت لے کے آیا ہوں

حامد وارثی گجراتی

جہان_بے_حقیقت میں حقیقت لے کے آیا ہوں

حامد وارثی گجراتی

MORE BYحامد وارثی گجراتی

    جہان بے حقیقت میں حقیقت لے کے آیا ہوں

    میں دل میں کملی والے کی محبت لے کے آیا ہوں

    عقیدت لے کے آیا ہوں ارادت لے کے آیا ہوں

    خوشا قسمت سعادت ہی سعادت لے کے آیا ہوں

    شہ منصور کی خونیں روایت لے کے آیا ہوں

    گراں مایہ متاع درد ملت لے کے آیا ہوں

    دل بے خود سے اٹھتی ہے انا الحق کی صدا ہر دم

    ترستے ہیں جسے قدسی وہ دولت لے کے آیا ہوں

    غلام مصطفیٰؐ ہوں اے فرشتو پوچھتے کیا ہو

    میں دنیا ہی سے اپنے ساتھ جنت لے کے آیا ہوں

    غم دنیا غم عقبیٰ غم ملت غم جاناں

    ذرا سی جاں مگر صدہا مصیبت لے کے آیا ہوں

    نظر اٹھتے ہی پڑتی ہے رخ جاناں پہ اے حامدؔ

    بڑی با ذوق و پر تاثیر فطرت لے کے آیا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 165)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے