ہم ایما آپ کا پاتے تو آتے اپنی آنکھوں سے
ہم ایما آپ کا پاتے تو آتے اپنی آنکھوں سے
گہر اشکوں کے روضے پر چڑھاتے اپنی آنکھوں سے
نظر آتا کوئی تنکا اگر یثرب کی گلیوں میں
اٹھاتے اپنی پلکوں سے لگاتے اپنی آنکھوں سے
خدا کرتا کبھی حضرت سے آنکھیں چار ہوجاتیں
ہم اپنا درد دل سب کہہ سناتے اپنی آنکھوں سے
یہ سنتے ہیں کہ آنسو موتیوں سے تولے جاتے ہیں
مزا ہوتا جو ہم دریا بہاتے اپنی آنکھوں سے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ سوئم (Pg. 97)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.