نظر جھک گئی محوِ سجدہ جبیں ہے
نظر جھک گئی محوِ سجدہ جبیں ہے
مقدس مدینے کی کیا سرزمین ہے
ملائک رہے سر بسجدہ جہاں پر
یہاں وہ مکاں ہے یہیں وہ مکیں ہے
فضائیں منور ہوائیں معطر
مدینے کا ماحول کتنا حسیں ہے
درود و سلام عرش سے آر ہے ہیں
مدینے میں ایسا بھی ایک مہ جبیں ہے
منور کیا طور و فاراں کو جس نے
وه ماهِ عرب جلوہ افگن یہیں ہے
جمیلِؔ حزیں کو بلا لو مدینے
وہ دیوانہ ہندوستان میں مکیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.