Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گھیرے ہوئے تھا نور کا لشکر تمام رات

جمیل نظام آبادی

گھیرے ہوئے تھا نور کا لشکر تمام رات

جمیل نظام آبادی

MORE BYجمیل نظام آبادی

    گھیرے ہوئے تھا نور کا لشکر تمام رات

    رحمت برس رہی تھی مرے گھر تمام رات

    میرے رسولِ پاک کا ہو در تمام رات

    اور میں جھکائے بیٹھا رہوں سر تمام رات

    چپ چاپ میں کھڑا ہوں نبی کے حضور میں

    میری نظر میں تھا یہی منظر تمام رات

    دہلیز پر نبی کے اگر سو بھی جاؤں میں

    جاگے گا دیکھو میرا مقدر تمام رات

    بندہ ہوں میں خدا کا نبی کا غلام ہوں

    ذکرِرسول رہتا ہے لب پر تمام رات

    اپنا سمجھ کے میرے نبی آئیں گے اگر

    جشنِ چراغاں ہوگا مرے گھر تمام رات

    اس بزم میں جمیلؔ بھی بیٹھا رہے جمیلؔ

    بٹتے جہاں ہیں نور کے ساغر تمام رات

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے