دستِ قدرت نے عجب صورت بنائے آپ کی
دستِ قدرت نے عجب صورت بنائے آپ کی
والہ و شید ہوئی ساری خدائی آپ کی
آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینانِ جہاں
صانعِ مطلق کو شکلِ پاک بھائی آپ کی
آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیں
جب خدا ہے آپ کا ساری خدائی آپ کی
بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا
سلطنت دنیا کی چھوڑو لو گدائی آپ کی
نار والے ایک دم میں نور والے ہوگیے
رحمتِ عالم عجب ہے رہنمائی آپ کی
ساری مخلوقِ الٰہی آپ کی فرماں پذیر
میں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی
امتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہے
مخلصی دلوائے گی مشکل کشائی آپ کی
جمع ہوں گے روزِ محشر اولین و آخریں
سب پہ روشن ہوگی شانِ مصطفائی آپ کی
اب تو بلوا لو مدینے میں خدا کے واسطے
پارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی
یا الٰہی روزِ محشر لب پہ جاری ہو مرے
المدد اے شافعِ محشر دہائی آپ کی
جمع کر لے توشۂ عقبیٰ جمیلؔ قادری
کام دے گی حشر میں مدحت سرائی آپ کی
- کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 295)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.