ہمارے دل کے آئینے میں ہے جلوہ محمد کا
ہمارے دل کے آئینے میں ہے جلوہ محمد کا
ہماری آنکھ کی پتلی میں ہے جلوہ محمد کا
ندا ہوگی یہ محشر میں گنہ گارو نہ گھبراؤ
وہ دیکھو ابرِ رحمت جھوم کے اٹھا محمد کا
خدا کے سامنے پیشی ہوئی جس دم تو کہہ دوں گا
برا ہوں یا بھلا لیکن ہوں میں بندہ محمد کا
کوئی جائے گا دوزخ کو کوئی جنت میں جائے گا
مدینے کی طرف دوڑے گا دیوانہ محمد کا
جمیلِؔ قادری مشکل ہے مدحت ختم کر اس پر
کہ حق کے بعد بالا سب سے ہے رتبہ محمد کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.