Font by Mehr Nastaliq Web

آنکھوں کا تارا نامِ محمد

جمیل قادری

آنکھوں کا تارا نامِ محمد

جمیل قادری

MORE BYجمیل قادری

    آنکھوں کا تارا نامِ محمد

    دل کا اجالا نامِ محمد

    اللہ اکبر رب العلا نے

    ہر شے پہ لکھا نامِ محمد

    ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن

    سب سے ہے پیارا نامِ محمد

    دولت جو چاہو دونوں جہاں کی

    کر لو وظیفہ نامِ محمد

    شیدا نہ کیوں ہوں اس پر مسلماں

    رب کو ہے پیارا نامِ محمد

    اللہ والا دم میں بنادے

    اللہ والا نامِ محمد

    صلِ علیٰ کا سہرا سجا کر

    دولہا بنایا نامِ محمد

    نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ

    سب کا ہے آقا نامِ محمد

    سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں

    گل ہے ہزارا نامِ محمد

    پائیں مرادیں دونوں جہاں میں

    جس نے پکارا نامِ محمد

    دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں

    ہے اک وسیلہ نام محمد

    مؤمن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر

    دل پر ہے کندہ نامِ محمد

    رکھو لحد میں جس دم عزیزو

    مجھ کو سنانا نامِ محمد

    پڑھتی درودیں دوڑیں گی حوریں

    لاشہ جو لے گا نامِ محمد

    روزِ قیامت میزان و پل پر

    دے گا سہارا نامِ محمد

    پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا

    میں یہ کہوں گا نامِ محمد

    غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر

    کر دے اشارہ نامِ محمد

    رنج و الم میں ہیں نام لیوا

    کر دے اشارہ نامِ محمد

    بیڑا تباہی میں آ گیا ہے

    دے دے سہارا نامِ محمد

    زخمی جگر پر مجروح دل پر

    مرہم لگا جا نامِ محمد

    دل میں عداوت خرکے بھری ہے

    نجدی نہ لے گا نامِ محمد

    اپنے رضا کے قربان جاؤں

    جس نے سکھایا نامِ محمد

    آنکھوں میں آکر دل میں سما کر

    رنگت رچا جا نامِ محمد

    اپنے جمیلؔ رضوی کے دل میں

    آجا سما جا نامِ محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے