آنکھوں کا تارا نام محمد
آنکھوں کا تارا نام محمد
دل کا اجالا نام محمد
اللہ اکبر رب العلا نے
ہر شے پہ لکھا نام محمد
ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن
سب سے ہے پیارا نام محمد
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی
کر لو وظیفہ نام محمد
شیدانہ کیوں ہوں اس پر مسلماں
رب کو ہے پیارا نام محمد
اللہ والا دم میں بنا دے
اللہ والا نام محمد
صل علیٰ کا سہرا سجا کر
دولہا بنایا نامِ محمد
نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ
سب کا ہے آقا نام محمد
سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں
گل ہے ہزارا نامِ محمد
پائیں مرادیں دونوں جہاں میں
جس نے پکارا نام محمد
دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں
ہے اک وسیلہ نام محمد
مؤمن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر
دل پر ہے کندہ نام محمد
رکھو لحد میں جس دم عزیزو
مجھ کو سنانا نام محمد
پڑھتی درودیں دوڑیں گی حوریں
لاشہ جو لے گا نام محمد
روزِ قیامت میزان و پل پر
دے گا سہارا نامِ محمد
پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا
میں یہ کہوں گا نام محمد
غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر
کردے اشارہ نام محمد
رنج و الم میں ہیں نام لیوا
کردے اشارہ نام محمد
بیڑا تباہی میں آ گیا ہے
دے دے سہارا نام محمد
زخمی جگر پر مجروح دل پر
مرہم لگا جا نام محمد
اپنے رضا کے قربان جاؤں
جس نے سکھایا نام محمد
آنکھوں میں آ کر دل میں سما کر
رنگت رچا جا نام محمد
اپنے جمیلؔ رضوی کے دل میں
آ جا سما جا نام محمد
- کتاب : قبالۂ بخشش (Pg. 133)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.