Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تری خاطر سے بھیجے گا خدا تطہیر کی آیت

جامی بدایونی

تری خاطر سے بھیجے گا خدا تطہیر کی آیت

جامی بدایونی

MORE BYجامی بدایونی

    تری خاطر سے بھیجے گا خدا تطہیر کی آیت

    بڑھے گی دو جہاں میں آبرو تیرے گھرانے کی

    ترا قلب مطہر، منزلِ وحیٔ خدا ہوگا

    کھلے گی راہ جبریلِ امیں کو آنے جانے کی

    صبا لا دے ذرا سی خاک ان کے آستانے کی

    یہی تدبیر ہے بگڑی ہوئی قسمت بنانے کی

    نویدِ خیر مقدم تھی سجاوٹ ہر زمانے کی

    ازل سے دھوم تھی سرکار کے تشریف لانے کی

    تمہیں پر آنکھ پڑتی ہے سر محشر تم ہی تم ہو

    تمہارے ہاتھ ہی بگڑی بنی سارے زمانے کی

    ازل کے روز سے خو ہے انہیں دینے دلانے کی

    انہی کے ہاتھ میں رحمت کی کنجی ہے خزانے کی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 85)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے