Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی شاہِ حیدر اماماً کبیرا

جامی

علی شاہِ حیدر اماماً کبیرا

جامی

MORE BYجامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    علی شاہِ حیدر اماماً کبیرا

    ز بعدِ نبی شد بشیراً نذیرا

    حضرت علی شاہ ہیں، علی حیدر ہیں علی ہمارے بڑے امام ہیں، حضرت محمد مصطفیٰ کے بعد آپ بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہیں۔

    زمیں، آسماں، عرش و کرسی بہ حکمت

    علی داں علیٰ کل شی قدیرا

    زمین آسامان عرش و کرسی کو عقل و دانش سے سمجھ، حضرت علی ہر شے پر قدرت رکھنے والے ہیں۔

    ز تو ہست روشن مہ و مہر و کوکب

    توئی درد و عالم سراجاً منیرا

    آپ ہی سے چاند، سورج اور ستارے روشن ہیں، دونوں عالم میں آپ ہی روشن چراغ ہیں۔

    ز اطعامِ لذاتِ دنیائے فانی

    علی کرد اختیار خبزا شعیرا

    دنیائے فانی کی لذیذ غذاؤں میں سے، حضرت علی نے اپنے لیے صرف جَو کی روٹی انتخاب فرمائی۔

    بود یطعمون طعامٍ تو شاہا

    بہ مسکین دیگر یتیماً اسیرا

    اے شاہِ ولایت آپ نے بفحوائے آیت یطعمون، مسکین، یتیم اور اسیر کو کھانا کھلایا ہے۔

    علی اؤلیا را دلیلِ حق آمد

    علی انبیا را ولیاً نصیرا

    األیا کے لیے حضرت علی حجت ہیں اور انبیا کے لیے ولی اور دستگیر ہیں۔

    علی ابن عم محمد رسول است

    چوں موسیٰ اخی گفت ہاروں وزیرا

    حضرت علی حضرت رسولِ خدا کے چچا زاد بھائی ہیں جس طرح ہارون حضرت موسیٰ کے بھائی اور وزیر تھے۔

    چہ باک است مداح مولیٰ علی را

    زیوماً عبوساً و از قمطریرا

    قیامت کے روز مولا علی کے مداح کو، گرمی اور تشنگی کا کیا خوف ہے۔

    کسے را کہ مہرِ علی ہست در دل

    شدہ ایمن از او شرِِ مستطیرا

    جس شخص کے دِل میں محبت علی ہے وہ نفس کے شرارتوں سے مامون و مصئون ہے۔

    سقا ہم شراباً طہوراز کوثر

    نہ بیند ز شمالاً ولا زمہریرا

    حوض کوثر سے اللہ تعالیٰ اس کو شراب طہور پلائے گا اور اس کو آفتاب محشر کی گرمی یا کرۂ زمہریر کی سردی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

    بہ بد خواہِ اولادِ حیدر خدا گفت

    کہ ید عو صبوراً و یصلیٰ صعیرا

    اولادِ حیدر کے بد خواہوں کے بارے میں اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ان کے لیے سخت آزمائش ہے اور وہ دوزخ میں داخل ہوں گے۔

    ز تو نیست پوشیدہ احوال جامیؔ

    کہ ہستی بہ معنی سمیعاً بصیرا

    آپ سے جامیؔ کا حال پوشیدہ نہیں ہے، در حقیقت آپ سننے اور دیکھنے والے ہیں۔

    زہر کس کہ گوئی ولائے تو باید

    چہ حاجت زپرسش زمنکر نکیرا

    جس شخص کو آپ سے دلی عقیدت مندی ہے اسے پرسشِ محشر اور منکر و نکیر سے کیا خوف ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 92)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے