Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے کیا ہی شکل نورانی علاؤالدین صابر کی

جوہر برہان پوری

ہے کیا ہی شکل نورانی علاؤالدین صابر کی

جوہر برہان پوری

MORE BYجوہر برہان پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    ہے کیا ہی شکل نورانی علاؤالدین صابر کی

    کرے یوسف بھی دربانی علاؤالدین صابر کی

    منور ہے وہ پیشانی علاؤالدین صابر کی

    ہے گویا شانِ یزدانی علاؤالدین صابر کی

    شرابی ہوں میں اک خمخانۂ پیرانِ کلیئر کا

    میری آنکھیں ہیں مستانی علاؤالدین صابر کی

    اسی گیسو سے الفت ہے انہیں زلفوں کا مجنوں ہوں

    طبیعت بھی ہے دیوانی علاؤالدین صابر کی

    جو وہ شاہِ ولایت خواب میں آئے نظر مجھ کو

    کروں میں دل سے مہمانی علاؤالدین صابر کی

    مئے وحدت ہے گر منظور یارو بزمِ کثرت میں

    ہے لایق بادہ پیمانی علاؤالدین صابر کی

    طریقت میں شریعت میں حقیقت میں ولایت میں

    ہےذات پاک لاثانی علاؤالدین صابر کی

    کوئی مصروفِ حق ہو ہے کسی کو رٹ ہے صابر کی

    وہ دیکھو بزمِ عرفانی علاؤالدین صابر کی

    خدا ہم کو بھی لے جائے درِ صابر پہ اے جوہرؔ

    کریں ہم بھی ثنا خوانی علاؤالدین صابر کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے