کیا شان تری کیا ہے رتبہ سبحان_اللہ سبحان_اللہ
کیا شان تری کیا ہے رتبہ سبحان اللہ سبحان اللہ
دیکھا نہ کوئی تیرا ہمتا سبحان اللہ سبحان اللہ
گلشن تیرا صحرا تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہر ایک جگہ جلوہ فرما سبحان اللہ سبحان اللہ
تو زیر فلک بالائے فلک تو شرق سے لے کر غرب غرب تلک
گونجی ہے تیری ہر سمت صدا سبحان اللہ سبحان اللہ
انسان ہو یا حیوان ہو وہ القصہ کوئی بھی جان ہو وہ
کرتا ہے تیرا ہی حمد و ثنا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہے پھول میں تو ہے خار میں تو صحرا میں تو ہے گلزار میں تو
ہر ایک جگہ جلوہ فرما سبحان اللہ سبحان اللہ
تاروں میں چمک یہ کس کی ہے پھولو میں مہک یہ کس کی ہے
قدرت ہے تیری جلوہ فرما سبحان اللہ سبحان اللہ
ہو حمد ترا کیا اس منہ سے ہو وصف ترا کیا انسان سے
ہے ذات تری اعلیٰ ارفع سبحان اللہ سبحان اللہ
قادر ہے تو ذرے ذرے پر مالک ہے تو دین و دنیا کا
دارین میں ہے تیرا چرچا سبحان اللہ سبحان اللہ
تو دونوں جہاں کا مالک ہے تو شاہ و گدا کا خالق
جوہرؔ کا نہیں سب کا مولا سبحان اللہ سبحان اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.