Font by Mehr Nastaliq Web

سرِ میت اگر چھیڑو گے افسانہ محمد کا

جوان سندیلوی

سرِ میت اگر چھیڑو گے افسانہ محمد کا

جوان سندیلوی

MORE BYجوان سندیلوی

    سرِ میت اگر چھیڑو گے افسانہ محمد کا

    کفن کو پھاڑ کر اٹھے گا دیوانہ محمد کا

    عطا کرتا ہے وہ قدرت چراغ حسن کا جلوہ

    پروں سے پہلے اڑجاتا ہے پروانہ محمد کا

    بدل دیتا ہے سیاروں کی گردش عشقِ پیغمبر

    مقدر سے دبے کس طرح دیوانہ محمد کا

    مسلمانوں کو جانے دو یہ کفاروں کا عالم ہے

    کہ اب تو چھین کر پیتے ہیں پیمانہ محمد کا

    جواںؔ جس وقت پہنچو گے تو آ جاؤ گے حیرت میں

    ابھی دیکھا نہیں ہے تم نے میخانہ محمد کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے