Font by Mehr Nastaliq Web

اے نقیبِ قرآنی اے رسولِ یزدانی

جاوید ساقی

اے نقیبِ قرآنی اے رسولِ یزدانی

جاوید ساقی

MORE BYجاوید ساقی

    اے نقیبِ قرآنی اے رسولِ یزدانی

    تم ہو زیست کے رہبر تم حیات کے بانی

    چہرۂ مبارک کا جس نے نور دیکھا ہے

    اس نے خلد دیکھی ہے اس نے طور دیکھا ہے

    تم زمیں پہ کیا آئے بادِ نو بہار آئی

    جامِ لالہ فام آیا بوئے مشک بار آئی

    نام میں بھی نکہت ہے یاد میں بھی خوشبو ہے

    کیا جمالِ عارض ہے کیا بہارِ گیسو ہے

    تم حرا کے پہلو میں تم منیٰ کی وادی میں

    تم ہو جذبۂ دل میں قوتِ ارادی میں

    تم نے ریگزاروں میں زندگی بکھیری ہے

    اک چراغ ہم کو بھی غم کی رات اندھیری ہے

    تم جہاں سے اٹھے تھے، وہ بنائے ہستی ہے

    تم جہاں ہو خوابیدہ، زندگی برستی ہے

    تم کو یاد کرتا ہے دیدۂ بلال اب تک

    راستہ دکھاتا ہے عشقِ بے مثال اب تک

    لب پہ نام آتا ہے روح مسکراتی ہے

    زندگی بہاروں میں ڈوب ڈوب جاتی ہے

    اے صبا مدینہ کو جارہی ہے جاں لے جا

    کوچہؑ محمد تک روح تشنگاں لے جا

    زخم یاد کرتے ہیں، غم سلام کہتا ہے

    اے نبی میں آپہنچا، تشنہ کام کرتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے