Font by Mehr Nastaliq Web

وہ رسول عربی فخر رسولان سلف

جگر مرادآبادی

وہ رسول عربی فخر رسولان سلف

جگر مرادآبادی

MORE BYجگر مرادآبادی

    وہ رسول عربی فخر رسولان سلف

    ذات اقدس سے لا جس کی زمانہ کو شرف

    جس پہ نازل ہوا قرآن سا کامل مصحف

    جس کے تابع میں جن و انس ملائک کی بھی صف

    اک وہی شمع نبوت جو ضیا بار ہوئی

    ساری تاریک فضا مطلع انوار ہوئی

    ہر زمانے میں پیمبر بھی نبی بھی آئے

    مصلح ملی و ملکی بھی رشی بھی آئے

    حق کے جوئندہ بھی حق کے ولی بھی آئے

    واقف محرم سر ازلی بھی آئے

    آئے دنیا میں بہت پاک مکرم بن کر

    کوئی آیا نہ مگر رحمت عالم بن کر

    کس نے جام مئے توحید ملایا سب کو

    کس نے پیغام مساوات سنایا سب کو

    راستہ کس نے حقیقت کا دکھایا سب کو

    کس نے اس حسن کا دیوانہ بنایا سب کو

    تم نے دیکھا ہے بہت دفتر پیغام اس کا

    اور یاں کوئی گذرا ہو تو لو نام اس کا

    کوئی صدیق سا گذرا ہو تو للہ دکھاؤ

    تم نے فاروق سا دیکھا ہو تو للہ دکھاؤ

    کوئی عثمان سا آیا ہو تو للہ دکھاؤ

    کوئی حیدر کل پایا ہو تو للہ دکھاؤ

    ثانیٔ احمد بے میم تو کیا لاؤ گے

    اس کی امت کی مثالیں بھی نہیں پاؤ گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے