رسالت ختم ہے جس پر وہ محبوب خدا تم ہو
رسالت ختم ہے جس پر وہ محبوب خدا تم ہو
شہنشاہِ نبوت اختتام الانبیا تم ہو
نبوت جس پہ نازاں ہے وہ فخر الانبیا تم ہو
کہ ختم المرسلیں کوئی نہیں ہے دوسرا تم ہو
تمی جادہ، تمی منزل تمی منعم، تمی آقا
اگر مانگوں تو کیا مانگوں اثر تم ہو دعا تم ہو
رموزِ شان محبوبی خدا جانے کہ تم جانو
کہیں سے ابتدا تم ہو کہیں پر انتہا تم ہو
جہاں سے بھی جہاں تک یہ بساطِ بزم امکاں ہے
زمانہ التجا ہے اور جوابِ التجا تم ہو
یہ سچ ہے جوشؔ شرمندہ ہے عصیاں کار ہے لیکن
اسے کیا خوف ہو جب شافعِ روز جزا تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.