جرم_عصیاں سے رہا ہونے کا چارہ مانگو
جرم عصیاں سے رہا ہونے کا چارہ مانگو
مانگنے والو محمد کا سہارا مانگو
ہاتھ پھیلا کے زر و سیم طلب کرتے ہو
ان کے فیضان کی دولت بھی خدا را مانگو
بحر ظلمات میں کام آئے گا دامان کرم
ناخدا ان کو سمجھ لو تو کنارا مانگو
روز محشر سے نہ گھبراؤ تڑپنے والو
میری سرکار کی رحمت کا اشارا مانگو
ساقیٔ طیبہ کا ہر جام صدا دیتا ہے
جینا چاہو تو مدینے کا نظارا مانگو
اور مانگو نہ ظہوریؔ کوئی بس اس کے سوا
اپنے اللہ سے اللہ کا پیارا مانگو
- کتاب : Kulliyat-e-Zuhoori (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.