کوئی عالم، نہ اہلِ ہنر معتبر
کوئی عالم، نہ اہلِ ہنر معتبر
آپ کہہ دیں جسے معتبر، معتبر
بے ادب جانتا تھا زمانہ جنہیں
کر گئی ان کو رحمت نظر معتبر
جو سفر نعت پڑھتے ہوئے کٹ گیا
وہ سفر معتبر، ہم سفر معتبر
صالحین، اصفیا، اؤلیا، اتقیا
معتبر، معتبر، معتبر، معتبر
رہ گزاروں کی کیا ہے کمی دہر میں
ایک سرکار کی رہ گزر معتبر
اہلِ بیت نبی آپ اپنا جواب
زاویہ، زاویہ، گھر کا گھر معتبر
یادِ سرور میں جتنا گزارا گیا
ہے وہی عرصۂ مختصر، معتبر
معتبر کچھ تو ان کو سمجھ کر ہوئے
ہوگئے کچھ انہیں دیکھ کر معتبر
دل ہے سرشار قربت سے ان کی شکیلؔ
اور فرقت میں ہے چشمِ تر معتبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.