Font by Mehr Nastaliq Web

اہلِ نظر نے دیکھا، سمجھا، افضل عالی ارفع ہے

کبیر احمد شکیلؔ

اہلِ نظر نے دیکھا، سمجھا، افضل عالی ارفع ہے

کبیر احمد شکیلؔ

MORE BYکبیر احمد شکیلؔ

    اہلِ نظر نے دیکھا، سمجھا، افضل عالی ارفع ہے

    بعدِ خدا سرکار کا رتبہ، فاضل اعلی ارفع ہے

    دنیا طلبی میں جو گزری، ضائع ہوئی وہ عمر تمام

    یادِ نبی کا لمحہ لمحہ، فاضل اعلی ارفع ہے

    اپنی جگہ ہر ایک نبی کی شان مسلّم ہے لیکن

    کون مرے آقا کے جیسا، افضل اعلی ارفع ہے

    جینے کو تو سب جیتے ہیں، مرنے کو سب مرتے ہیں

    عشق نبی میں جینا مرنا، افضل اعلی ارفع ہے

    وجہِ سکونِ قلب کی خاطر، کیا کیا ہیں اسباب مگر

    ان پہ درودِ پاک کاپڑھنا، افضل اعلی ارفع ہے

    کنکر، مٹی، دھول، صبا، پھل، پتہ کانٹا، پھول، کلی

    نسبتِ سرور رکھنے والا، افضل اعلی ارفع ہے

    ایک سے بڑھ کر ایک حسیں، شہر بنائے انساں نے

    کل شہروں میں ایک مدینہ، افضل اعلی ارفع ہے

    اور بھی اچھے کام ہیں لیکن، کام کا ہے اک کام شکیلؔ

    خود کو کھونا، ان کو پانا، افضل اعلی ارفع ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے