کر مجھے ایسا عطا جام مدینے والے
کر مجھے ایسا عطا جام مدینے والے
کچھ نہ دنیا سے رہے کام مدینے والے
مئے عرفاں کی مجھے بھیک عطا ہو جائے
بھر دے خالی ہے میرا جام مدینے والے
کون جنت میں ہمیں جانے سے روکے گا بھلا
نام لیتے ہیں تیرا نام مدینے والے
خود مٹے جاتے ہیں آپس میں مسلماں یا رب
آج خطرے میں ہے اسلام مدینے والے
یہ تمنا ہے کبیرؔ دل بیمار کو بس
آخری دم ہو تیرا نام مدینے والے
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 124)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.