لکھوں کیا تری حمد پروردگارا
لکھوں کیا تری حمد پروردگارا
میں بندہ ہوں تیرا نہیں مجھ کو یارا
زمیں کیا فلک کیا ہے پروردگارا
تیرا حسن ہر شئے سے ہے آشکارا
بڑی شان والا ہے پروردگارا
کرم کا نہیں تیرے کوئی کنارا
رحیمی کریمی کے صدقے میں اپنے
مجھے بخش دے میرے پروردگارا
کبیرؔ اس کی درگاہ میں یہ دعا ہے
تیرے نام پر خاتمہ ہو ہمارا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 123)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.