Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کبھی تو مجھے بھی وہ بلوا ہی لیں_گے

عبدالستار نیازی

کبھی تو مجھے بھی وہ بلوا ہی لیں_گے

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    کبھی تو مجھے بھی وہ بلوا ہی لیں گے

    کبھی تو یہ حاضر گنہ گار ہوگا

    کبھی تو مری ان نگاہوں کے آگے

    مقدس محمدؐ کا دربار ہوگا

    غم دل کے ہو جائیں آقا سویرے

    کبھی تو مقدر بدل جائیں میرے

    میں سمجھوں گا دونوں جہاں مل گئے ہیں

    حبیب خدا کا جو دیدار ہو گا

    کبھی تو خزاں بھی اٹھائے گی ڈیرے

    کبھی تو بہاروں کا آئے گا موسم

    ہے ہمت کہاں عرض کرنے کی مجھ میں

    جو فرقت کے صدمے اٹھاتا رہا ہوں

    لپٹ جاؤں گا ان کے قدموں سے جا کر

    بس آنکھوں سے رو رو کے اظہار ہوگا

    ہوں میں نام لیوا حبیب خدا کا

    مجھے خوف محشر ہو کیوں کر نیازیؔ

    یقیناً وہ میری شفاعت کریں گے

    گرم جب کہ محشر کا بازار ہوگا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 29)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے