Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بشر سے بیاں وصف کیا ہو تمہارا

کیف

بشر سے بیاں وصف کیا ہو تمہارا

کیف

MORE BYکیف

    بشر سے بیاں وصف کیا ہو تمہارا

    کہ مداح خود جب خدا ہو تمہارا

    وہی سر ہے جس میں تمہارا ہو سودا

    وہی دل ہے جو مبتلا ہو تمہارا

    رسولوں میں اللہ رے رفعت تمہارا

    کہ عرش خدا فرش پہ ہو تمہارا

    تمہاری ہی امت میں پیدا ہوئے ہیں

    نہ کیوں کر ہمیں اسرار ہو تمہارا

    کوئی لطف دیدار حق اس سے پوچھے

    کہ دیدار جس کو ہوا ہو تمہارا

    نہ ہو خاتمہ کیوں نہ بالخیر اس کا

    نبی جس نے کلمہ پڑھا ہو تمہارا

    بلا شبہ پار اس کا ہو جائے بیڑا

    کرم کیفؔ پر گر ذرا ہو تمہارا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے